ہمارے مکمل شدہ پروجیکٹس

لالیوالی اتحاد گروپ کے تحت کیے گئے فلاحی اور تعمیراتی کاموں میں سے یہ وہ پروجیکٹس ہیں جو کامیابی کے ساتھ مکمل ہو چکے ہیں۔ نیچے دی گئی فہرست میں آپ ہر مکمل پروجیکٹ کا نام دیکھ سکتے ہیں۔ کسی بھی پروجیکٹ کے نام پر کلک کر کے آپ اس کی تفصیل، مکمل ہونے کی تاریخ، مقام اور اس میں شامل ہونے والے ممبران کی خدمات کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔یہ مکمل شدہ پروجیکٹس نہ صرف ہمارے علاقے کی ترقی اور سہولت کا ذریعہ ہیں بلکہ یہ ہمارے گروپ کے محنت اور تعاون کی روشن مثال بھی ہیں۔ آپ کی دلچسپی اور تعاون سے ایسے مزید منصوبے مستقبل میں بھی کامیابی کے ساتھ مکمل ہوں گے۔

نوٹ: ہر پروجیکٹ کے ساتھ موجود تصویر پر کلک کرنے سے آپ اس پروجیکٹ کی تمام تفصیلات جان سکتے ہیں۔

ہم اپنے تمام معزز ممبران، خیر خواہوں اور دل سے تعاون کرنے والے افراد کے لیے تہہ دل سے شکر گزار ہیں جن کی محنت، لگن اور مالی یا عملی مدد کے بغیر یہ پروجیکٹس کامیابی سے مکمل نہیں ہو سکتے تھے۔ آپ کی نیک نیتی اور قربانی نے نہ صرف ہماری کمیونٹی میں سہولیات اور ترقی لائی بلکہ اللہ کے گھر کی خدمت اور معاشرتی بھلائی میں ایک روشن مثال قائم کی۔

اللہ تعالیٰ آپ کے کیے گئے ہر نیک عمل کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، آپ کی زندگی میں برکتیں عطا کرے، آپ کے دلوں میں سکون اور خوشی پیدا کرے، اور اس کام کو آپ کے لیے صدقۂ جاریہ بنائے، جس کے ثمرات آپ کو دنیا و آخرت میں ہمیشہ ملتے رہیں۔ آمین یا رب العالمین 🤲

Our Projects / ہمارے منصوبے

Join Us Today/ گروپ میں شامل ہوں

آپ ہماری اس جدوجہد کا حصہ بنیں جس کا مقصد لالیوالی گاؤں کی فلاح و بہبود ہے۔ آپ کا تعاون بہت سی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لا سکتا ہے۔